سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Published On 17 March,2023 07:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی۔
 

Advertisement