اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عاطف خان کی ضمانت منظور کی، پی ٹی آئی رہنماء کو 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں عمران خان سمیت کئی رہنماؤں اور درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔