لاہور: (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے، ملک کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔
یوم پاکستان پر خصوصی پیغام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے، آج کے روز ہماری جس منزل کا تعین ہوا اس کا نام پاکستان ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اتحاد و یکجہتی یوم پاکستان کا پیغام بھی ہے اور وقت کی آواز بھی، جمہوریت اور آئین و قانون کی پابندی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، جھوٹ نفرت اور فسادی سیاست کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔