لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کے انچارج اظہر مشوانی کی اہلیہ ماہ نور اظہر نے کہا ہے کہ میرے شوہر 3 بجے کے قریب سے گھر سے لاپتہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماہ نور اظہر نے کہا کہ وہ 3 بجے کے قریب زمان پارک کے لیے روانہ ہوئے تھے اگر کسی کو ان کے بارے میں کچھ معلوم ہے تو وہ اطلاع کرے۔
— Mahnoor Azhar (@MahnoorAzhar_) March 23, 2023
واضح رہے کہ فواد چودھری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔