اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف مرکزی قیادت کی یورپی یونین ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی شامل تھے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات آسٹریلوی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت نے یورپی ممالک کے سفراء کو مختلف معاملات پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔