اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔
مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں،قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا،مملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 25, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔