ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا

Published On 26 March,2023 08:58 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی موسم خشک رہے گا، کوئٹہ سمیت صو بے کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 15، قلات میں13 ، نوکنڈی میں25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں ہوا میں نمی کاتناسب 53 فی صد ہے۔
 

Advertisement