عمران خان نے ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے دو اسمبلیاں تحلیل کیں: ناصر حسین شاہ

Published On 27 March,2023 07:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دو اسمبلیوں کا الیکشن ہو پھر نیشنل اسمبلی کا الیکشن ہو تو ملک میں کیا ماحول ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی عوام کی سہولت کیلئے کام کرتے رہیں گے، پورے سندھ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اس کو روکنا ہے، ریٹ لسٹ پرعمل کرانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ مہنگائی اور ملک کی تباہی میں پی ٹی آئی کا بڑا کردار ہے، دوست ممالک سے جو رویہ عمران خان نے رکھا اسکی وجہ سے مشکلات ہوئیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، عمران خان آج بھی انتشار کی سیاست کر رہا ہے، وہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر گیا۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پہلی حکومت تھی جو تحریک عدم سے ختم ہوئی، عمران خان نے غیر قانونی طریقے سے اسمبلی تحلیل کی، صدر مملکت بڑے خط لکھ رہے ہیں، ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے دو اسمبلیاں تحلیل کیں، ذاتی انا اور ضد کی وجہ سے اقدام کیا گیا۔
 

Advertisement