اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پولیس کی جانب سے 3 بچوں کو اٹھانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجرموں کے گروہ کی زیر نگرانی قانون کی حکمرانی کا خون ہو رہا ہے، اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں 3 بچوں، 12 سالہ اسد، 13 سالہ عثمان اور 14 سالہ ثاقب کو تحریک انصاف کے ”دہشتگرد“ کے طور پر اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پیشی پر کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تعداد بتا دی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ تینوں بچوں کو نابالغوں کے قانون کے برخلاف عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، میری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے التماس ہے کہ مداخلت کریں، ان تینوں نوجوانوں کی رہائی کے احکامات صادر کریں۔
Complete breakdown of Rule of Law under cabal of crooks reflected in ICT police picking up 3 kids, 12 yr Asad, 13 yr Usman & 14 yr Saqib, as PTI "terrorists". Now they have been sent on judicial remand violating our law for Juveniles. Request CJ IHC to intervene & set them free. pic.twitter.com/nrT1cHimdP
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 27, 2023