ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 27 March,2023 09:28 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پاراچنار،مری ، راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 10 پنجاب میں مری 6، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکرنڈ، حیدرآباد، مٹھی اور ٹنڈو جام میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement