اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکانِ قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی، وزیر اعظم نے کہا کہ متعلقہ سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی اور دیگر فورمز سے جلد کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کا سنگین مذاق، عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے، حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وفد نے وزیر اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزراء عبدالشکور، مولانا جمال الدین، علی وزیر، محسن داوڑ کی شرکت وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔