اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) نادر خان نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل (ر) نادر خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) March 29, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کی حمایت کرتا ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔