وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Published On 21 March,2023 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاک سعودی عرب تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے نئی جہتوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کے مابین رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی بیداری کی جدوجہد جاری رکھوں گا، بلاول بھٹو

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا، گفتگو کے دوران ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کی صورت میں خطے پر مثبت اثرات بھی زیر بحث آئے۔
 

Advertisement