لاہور: (دنیا نیوز) جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر درج مقدمات پر پی ٹی آئی کی قیادت کو تفتیش کے لیے بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی ٹیم باقاعدہ سمن کے ذریعے پی ٹی آئی کی قیادت کو تفتیش کے لیے بلائے گی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، آئندہ ایک دو روز تک باقاعدہ سمن جاری کر کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔
مقدمات کی تفتیش کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری، مسرت جمیشد چیمہ، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں کو بلایا جائے گا، جے آئی ٹی کی ٹیم آئندہ عدالتی پیشی پر ان رہنماؤں کی ضمانت خارج کرنے کی بھی عدالت سے استدعا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات بل دیکھ کر فیصلہ کروں گا، سیاستدان کو ووٹ سے ہرایا جائے: صدر
جے آئی ٹی کی ٹیم جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس پر پتھراؤ، گاڑیاں جلانے اور تشدد کرنے کے مقدمات درج ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، جے آئی ٹی کی ٹیم تفتیش کے بعد چالان عدالت میں بھجوائے گی۔