عمران خان سے ریٹائرڈ سیشن ججز کے وفد کی ملاقات، اظہار یکجہتی کیا

Published On 29 March,2023 07:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ریٹائرڈ سیشن ججز کے وفد نے ملاقات کی اور 297 اراکین کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ججز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے وقت میں ہم بھرپور مینڈیٹ کیساتھ حکومت بنائیں گے، ہمیں مستقبل میں کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ، ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں بہت سے ججز آر اوز بھی رہ چکے ہیں، ایسے ججز بھی تھے جو اینٹی کرپشن کے کیسز بھی دیکھتے رہے ہیں، ہمیں یہ سوچنا ہوگا ہم کس طرح عام شہری کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ملک میں اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے، معاشرے کی بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی قائم کریں گے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم بڑے زاویے سے عوام کی فلاح کیلئے کوشش کرنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کبھی مذاکرات یا بیٹھ کر گفتگو سے نہیں گھبرائی مگر ڈائیلاگ کا واحد ایجنڈا انتخابات کا اعلان ہو گا۔

Advertisement