لاہور: (دنیا نیوز) عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کے خلاف تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جمعہ کی سہہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اظہر مشوانی چند روز قبل لاہور سے لاپتہ ہو گئے تھے، ان کا تا حال پتہ نہیں چل سکا۔
— PTI (@PTIofficial) March 29, 2023