اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفیروں اور ڈپلومیٹک کور کے دیگر اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔
انٹر فیتھ افطار ڈنر کا اہتمام وزارت خارجہ میں کیا گیا تھا جس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزراء، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، ڈین آف ڈپلومیٹک کور، اسلامی ملکوں سمیت مختلف ممالک کے سفیروں، وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
— PPP (@MediaCellPPP) March 30, 2023
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ اور دیگر شخصیات بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) March 30, 2023