وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Published On 31 March,2023 08:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل 1 بجے لاہور میں ہو گا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کو موجودہ صورت پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement