اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر (کارروائی، قواعد و ضوابط) بل 2023 کی منظوری اعلیٰ عدلیہ کو مضبوط کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بل کی منظوری سے بینچ کی تشکیل میں مدد ملے گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 30, 2023
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بل سے آرٹیکل 184 تھری کے عمل کو شفاف اور جامع بنانے میں مدد ملے گی، بل کی منظوری انصاف کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہو گی۔