اسلام آباد: (دنیا نیوز ) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کر لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طلب کرتے ہی اٹارنی جنرل منصور عثمان سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے زیرِ سماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے گزشتہ روز انتخابات کے التواء کے کیس میں اٹارنی جنرل کو وزیر اعظم سے معاملے پر ہدایات لینے کے لیے کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت دفاع اور داخلہ پُر امن الیکشن کرانے کیلئے کم سے کم وقت بتائیں، چیف جسٹس
دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی چوتھی سماعت سپریم کورٹ لارجر بنچ ٹوٹنے پر آج مؤخر کردی گئی ۔