پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انڈر انکوائری آفیسر کو ڈی جی صحت تعینات کر دیا۔
حکومت کی جانب سے بدعنوانی کیس میں چارج شیٹ ہونے والے ڈاکٹر جمال ناصر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ڈاکٹر جمال ناصر کے خلاف فروری میں محکمہ صحت کی جانب سے انکوائری قائم کی جا چکی ہے، ڈاکٹر جمال ناصر پر سابق فاٹا کے بطور چیف ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ بدعنوانی کے الزامات ہیں۔