لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج کسی عدالت میں "پیشی" نہ ہونے کی وجہ سے اپنے کارکنوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI is doing Iftaari with workers at Zaman Park: pic.twitter.com/yIDnvORHNC
— PTI (@PTIofficial) April 1, 2023
سابق وزیر اعظم عمران خان پر موجودہ حکومت کی جانب سے 100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں دہشتگردی اور دیگر دفعات کے مقدمات شامل ہیں، متعدد مقدمات میں انہوں نے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے جبکہ بہت سے مقدمات کی اپیلوں پر سماعت ہو رہی ہے۔
چئیرمین عمران خان کی آج کارکنوں کے ساتھ افطاری pic.twitter.com/lnBlPQveZ1
— PTI (@PTIofficial) April 1, 2023
ہفتے کے روز عدالت میں کوئی "پیشی" نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان نے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکنوں کے ساتھ مصروف دن گزار، افطار سے قبل سابق وزیر اعظم کارکنوں کیلئے بنائے گئے پنڈال میں آئے اور وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
زندگی میں پہلی بار مجھے کارکنوں کے ساتھ افطاری کا مزہ آیا-عمران خان کا زمین پر بیٹھ کر کارکنوں کے ساتھ افطاری
— IK Today (@IKTodayPk) April 1, 2023
افطاری کا مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں https://t.co/m0KVbzMQI9 pic.twitter.com/Ey9jcSdlYm
افطاری سے قبل پنڈال میں موجود کارکنوں سے عمران خان نے گفتگو کی اور افطاری بھی کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر کی، کارکنوں نے اپنے قائد کو اپنے درمیان موجود پا کر گرم جوشی سے نعرے بازی کی جس کے جواب میں عمران خان نے ان کے حوصلے کی تعریف بھی کی۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI during iftaari with workers today: pic.twitter.com/bILFhRV2Zb
— PTI (@PTIofficial) April 1, 2023
افطاری کے بعد بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کارکنوں کے ساتھ ہی موجود رہے اور ان کے ساتھ کافی دیر تک گپ شپ لگاتے رہے، اس دوران عمران خان نے کارکنوں کو تاکید کی کہ واپس جانے کے بعد ہمارے نظریے کو تبلیغ سمجھ کر گھر گھر پہچائیں۔
چئیرمین عمران خان کی آج کارکنوں کے ساتھ افطاری
— IK Today (@IKTodayPk) April 1, 2023
اس ویڈیو کا مکمل حصہ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں https://t.co/m0KVbzMQI9 pic.twitter.com/L5NIssxkAX