اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس آج 11 بجے ہوگا۔
سینیٹ اجلاس کا 29 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس میں بلز، توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحاریک شامل ہیں، ایوان میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ترمیمی بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس میں او لیول کے نصاب میں فحش مواد پر ایوان کی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ایبٹ آباد میں ٹریفک جام سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔