اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ آف پاکستان کی 50 ویں سالگرہ پر ترکیہ کے سفیر نے مبارکباد پیش کی ہے۔
سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان نے اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
ترکیہ سفیر کا کہنا تھا کہ زلزلے میں پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے مدد پر شکر گزار ہیں۔