اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے مزید خیمے چوتھی خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیئے گئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ کے لیے مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی، امدادی سامان میں 1200 موسم سرما کے رہائشی خیمے شامل ہیں۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 13, 2023
این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق 90 ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا یہ چوتھا جہاز ہے، پرواز کے ساتھ سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد اور ایک صحافی کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔
اب تک ان چار پروازوں پر 360 ٹن لوڈ کے 4800 خیمے بھیجے جا چکے ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے یہ خصوصی فلائٹ آپریشن ہفتہ 11 مارچ سے شروع کیا گیا یہ آپریشن 34 سے زائد پروازوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام و ترکیہ کیلئے روانہ کیا گیا پہلا بحری جہاز نصر امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا
ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ این ڈی ایم اے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد بھی جلد بھیجے گا۔