فیصل آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر جمیل دستبردار ہو گئے۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے ضمنی الیکشن میں میاں طاہر جمیل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے حکم پر کاغذات نامزدگی واپس لیے، اس حلقے سے طاہر جمیل کے مقابلے میں فرخ حبیب پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز احمد شاہ نے این اے 118 میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے
واضح رہے کہ یہ نشست عمران خان نے جیتی تھی، اس کے علاوہ این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45، این اے 118 اور این اے 239 کی نشستوں پر بھی چیئرمین تحریک انصاف کامیاب ہوئے تھے، ایک نشست رکھنے کے بعد باقی سیٹیں پر 30 اپریل کو ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔