اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق شیڈول جاری کر دیا گیا۔
پنجاب میں عام انتخابات کے لئے نئے کاغذات نامزدگی نہیں وصول کئے جائیں گے، پرانے شیڈول کے تحت فائل کاغذات نامزدگی پر ہی اعتراض عائد کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر یہ الیکشن ہوا تو تباہی کا سبب بنے گا: وزیر داخلہ راناثناء اللہ
شیڈول کے مطابق پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہو گی، کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی، الیکشن ٹریبونل17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔
امیدواروں کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی، امیدواروں کو انتخاباتی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔