وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا

Published On 05 April,2023 05:10 am

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں حکومتی موقف کو پوری طرح اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔