سیاسی یتیموں اور کالے ڈبے پہننے والوں پر مریم نواز کا خوف عیاں ہے، مریم اورنگزیب

Published On 10 April,2023 09:09 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں اور کالے ڈبے پہننے والوں پر مریم نواز کا خوف عیاں ہے، بے چارے پنکی پیرنی کی طرح توشہ خانہ کے تحفوں کی تصاویر کیوں لیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو کیرٹ کی انگوٹھی نہیں پانچ کی چاہئے، ارسلان بیٹا ان کو غداری سے لنک کرو اور گھڑی چور کی طرح سائیفر سے کھیلو کی طرح کی بریکنگ نیوز ڈھونڈ رہے تھے۔