لاہور: (دنیا نیوز) جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ، جلاو گھیراؤ اور پولیس تشدد کے مقدمات سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
عمران خان کے وکیل نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی۔
جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن کر لی ہے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حمیدا کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، جو ریلیف عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا، میرے لیے دونوں برابر ہیں۔