الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا: فواد چودھری

Published On 12 April,2023 05:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا لازمی ہے، اگر الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں، وفاقی حکومت 21 ارب روپے دے گی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سکیورٹی پلان دیں گے، سیکرٹری دفاع فورسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری نے وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات کے ساتھ عملدرآمد کا طریقہ کار دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے افسران کو براہ راست طلب کیا ہے اور حقائق مانگے ہیں، تمام ادارے اور سربراہان جو آئین کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں ان کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔