اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول پشاور ہائیکورٹ کے آرڈرز تک معطل رہے گا، خیبرپختوانخوا کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات 30 اپریل کو ہونا تھے۔
واضح رہے کہ این اے 22 مردان، 24 چارسدہ اور 31 پشاور پر 30 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول تھے، تینوں نشستیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حلف نہ لینے کے باعث خالی ہوئی تھیں۔