اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز کے درمیان لڑائی کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ججوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں جھوٹ، من گھڑت اور جعلی رپورٹنگ ہیں۔
سپریم کورٹ نے واک کے دوران ججز میں تلخ کلامی اور جھگڑے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے درمیان جھگڑے کی جھوٹی خبروں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق جھوٹی خبریں چلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔