دبئی : (ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کردیے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کاکہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو قانونی سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان سفارتخانہ ابوظبی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی پائلٹس، ٹیچرز، ڈاکٹرز اور وکلاء نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری ابوظبی میں بھی پاکستان کلچرل اینڈ میڈیکل سینٹر بنائے گی۔