سندھ ہائیکورٹ میں بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

Published On 19 April,2023 09:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں عیدالفطرکی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید الفطر کے موقع پر 21 سے 25 اپریل تک 5 تعطیلات ہوں گی

رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔