فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر ایک اسمبلی کا الیکشن 14 مئی اور باقی کے بعد میں ہوں گے تو ملک کا بٹھا بیٹھ جائے گا، فل کورٹ بٹھا دیں فیصلہ قبول کریں گے، 9 رکنی بینچ اب تین رکنی بینچ رہ گیا ہے، کسی کو ذاتی عناد پر فیصلے نہیں کرنے چاہیئں۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں گالم گلوچ، تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا، اگر کوئی غلط بات کرے گا تو لیک ہو گی، چیف جسٹس صاحب کی ساس محترمہ گفتگو فرما رہی ہیں، کچھ تجزیہ کار کہہ رہے ہیں نجی گفتگو لیک ہونا بری بات ہے، پرائیویٹ گفتگو انسان تک محدود ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں: وزیر قانون
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ اگر ملک کے کسی کیس کے حوالے سے گفتگو ہو گی تو پرائیویٹ کیسے ہوگئی، ساس محترمہ اگر کہتی ہیں عمر بیٹا عید ہمارے گھر آکر کرو تو پرائیویٹ ہوتی، اگر اس کیس کا فیصلہ ہوتا ہے تو ملک کیلئے تباہی کا باعث بن سکتا ہے، اگر فل کورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو یہ کیس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، اس کیس پر محترمہ اثر انداز ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے مشاورت
انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ دس، پندرہ ہزار بندے کو لاکھوں بتا کر جھوٹ بول رہی تھی، یہ گفتگو پرائیویٹ کیسے ہوگئی؟، چودہ مئی کو سپریم کورٹ کا الیکشن کا حکم ہے، یہ ان کا پراپیگنڈا ہے ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، ہمارا مطالبہ ہے الیکشن ایک ہی دفعہ ہونے چاہیئں، 71 کے الیکشن کی وجہ سے ملک دولخت ہوا، ملک اس وقت ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، بار بار الیکشن ملک کیلئے نقصان دہ ہوں گے۔