لاہور: (دنیا نیوز) عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری دفاترمیں 30 فیصد سے زائد ملازمین غائب ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے زندگی معمول پرآگئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں، سرکاری دفاتر کھل تو گئے لیکن حاضری کم ہونے کے باعث عوام کام نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ڈائریکٹرایڈمن ایکسائز ٹیکسیشن یوسف کریم نے بتایا کہ دفتر میں 70 فیصد سٹاف حاضر ہے۔
دوسری جانب چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام سکول بھی کھل گئے ہیں، اسی حوالے سے بچوں نے بتایا کہ عید میں انہوں نے خوب سیر و تفریح کی اب دوبارہ پڑھنے پر توجہ دیں گے۔
سکول کے اساتذہ اوردیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت عید سے قبل ان کو تنخواہیں دے دیتی تو عید کا مزہ دوبالا ہوجاتا۔
اساتذہ کے مطابق پہلے دن پر سکول میں آنے والے بچوں کی تعداد نہایت کم ہے کیونکہ بچے ابھی بھی چھٹیوں سے بور نہیں ہوئے۔