اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) سوڈان میں فوج اور پیراملٹری گروپ کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں جہاں سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان سے پاکستان کے شہریوں کا انخلا جاری ہے اور پورٹ سوڈان سے 37 پاکستانیوں کو لے کر بحری جہاز جدہ پہنچ گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جدہ پورٹ پر پاکستانی قونصل جنرل خالد ماجد نے شہریوں کا استقبال کیا اور ہم سعودی عرب کی حکومت کے تعاون اور میزبانی پر مشکور ہیں۔
Evacuation plan for Pakistani nationals in Sudan continues. The ship carrying 37 Pakistani nationals from Port Sudan arrives in Jeddah. They were received by CG in Jeddah, Khalid Majid on arrival at Jeddah Port. We are grateful to Government of KSA for its support & hospitality. pic.twitter.com/7Vf8KaBpT7
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) April 26, 2023
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے انخلا کا عمل جاری ہے اور سوڈان سے مختلف ممالک کے شہریوں کو لے کر جہاز جدہ پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج سوڈان سے 11 سعودی شہریوں سمیت مجموعی طور پر ایک ہزار 674 افراد کو جدہ منتقل کیا گیا ہے ۔
In continuation of the evacuation efforts made by the Kingdom of Saudi Arabia under the directives of the Kingdoms Leadership, several evacuees arrived from the Republic of Sudan to the city of Jeddah today by a Kingdoms ship, which included 13 Saudi citizens and 1674 individuals pic.twitter.com/TJsucxTZnT
— Foreign Ministry (@KSAmofaEN) April 26, 2023
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام غیرملکی شہریوں کے انخلا کا انتظام سعودی فرمانروا کی ہدایت پر سعودی عرب کر رہا ہے اور اب تک سوڈان سے مجموعی طور پر 2 ہزار 148 افراد کا انخلا ہوچکا ہے، جس میں 114 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔