شکارپور: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شکارپور نے ریاست مخالف تقاریر اور ٹوئٹس کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو رہاکرنے کا حکم دیدیا ۔
شکارپور سول کورٹ خانپور کے جج اعجاز احمد تنیو نے ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر شکار پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس خارج کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں :جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری
سول کورٹ کے جج اعجاز احمد تنیو نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پورکو رہا کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کیلئے پولیس کو احکامات جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف شکار پور میں ریاست مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے، تھانہ نیوفوجداری میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔