ملکی سیاسی صورتحال پر جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

Published On 28 April,2023 05:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا۔

‎اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی، ترجمان جے یو آئی کے مطابق ‎اجلاس میں وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان ،اسلم غوری ،مولانا صلاح الدین ایم این اے ،سینیٹر مولانا عطاء الرحمان شریک ہیں۔

مولانا عبدالرشید، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا صفی اللہ، مفتی اعجاز شنواری، صاحبزادہ خلیل احمد، عبدالرزاق عابد لاکھو، عبدالقیوم ہالیجوی، مفتی روزی خان اور مولانا غلام قادر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اسلم غوری کے مطابق ‎اجلاس تین سے چار دن جاری رہے گا، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اجلاس کے آغاز میں سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
 

Advertisement