پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کے گھر گئے اور مرحوم کے بھائی مولانا منیر کی دستار بندی کی۔
جے یو آئی سربراہ نے مفتی عبدالشکور مرحوم کے اہل خانہ اور اہل علاقہ سے تعزیت کی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی عبدالشکور جماعت کا سرمایہ تھے، ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) April 29, 2023
انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور مرحوم کو جتنی بھی بڑی ذمہ داری دی گئی انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان نے مفتی عبدالشکور کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔