اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ہندوتوا ایجنڈا بلا روک ٹوک جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اب کشمیری مسلمانوں کے قتل عام میں بھارتی قابض افواج کو اکسانے کیلئے ہندو مسلح گروہ تشکیل دے رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے، اس معاملے پر وزارت خارجہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، جنرل (ر) باجوہ کا پلان اب بھی کام کر رہا ہے۔