اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔
میڈیا آفس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 3 مئی کی سہ پہر 4 بجے بلایا گیا تھا۔