سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی

Published On 02 May,2023 05:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔

‏سپریم کورٹ میں 15 جون تا 11 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی، سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن ‏کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہو گا۔
 

Advertisement