سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر

Published On 29 April,2023 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو دن ساڑھے بارہ بجے عدالتی اصلاحات بل کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے ازخود نوٹس، بینچز کی تشکیل کے چیف جسٹس کے اختیار پر بل پاس کیا تھا، صدر کے اعتراضات کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویزالہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیے، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

Advertisement