اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوشواروں میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد
واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکشن کیلئے جمع کروائے گئے گوشواروں میں مبینہ بیٹی ظاہر نہیں کی۔