لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی دفتر جیل روڈ پر چھاپہ مار کر آفس ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نوید انصاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف دفتر کے گارڈ اور باورچی کو بھی حراست میں لے لیا۔