لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراتفری سے باہر نکالنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے، ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔