اسلام آباد میں ایم کیوایم سیکرٹریٹ کا افتتاح آج ہو گا

Published On 14 May,2023 04:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ایم کیوایم سیکرٹریٹ کا افتتاح آج ہو گا، پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی افتتاح کریں گے۔

ایم کیو ایم اپر پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ملک بلال محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ہی پنجاب کے پارٹی عہدیداران کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ملک بلال محمود نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا، ارکان قومی اسمبلی، مرکزی رہنما اور عہدیدار بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔