وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

Published On 15 May,2023 06:33 am

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جبکہ اجلاس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں موجودہ سیاسی اور آئینی بحران پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ ملک کی موجودہ صورتحال پر اہم فیصلے کرے گی اور پارلیمنٹ میں اہم فیصلے کرنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔